LIVE

اسٹیٹ بینک نے قرض ادائیگی ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کی وضاحت کردی

ویب ڈیسک
March 31, 2020
 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قرض کی ادائیگی ایک سال کیلئے مؤخر کرنے کے فیصلے کی وضاحت کردی۔

آٹوز، ہاؤسنگ، کنزیومر لون اور کریڈٹ کارڈز پر قرض کی مؤخر ادائیگی سے متعلق اسٹیٹ بینک کی وضاحت سامنے آگئی۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ماضی میں قرض کو بلاتاخیر واپس کرنے والے افراد ہی قرض کی اصل رقم پر 1 سال کی رعایت کے اہل ہوں گے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مذکورہ افراد کیلئے اصل رقم کی ادائیگی ایک سال تک کے لیے مؤخر کردی گئی ہے تاہم سود کی ادائیگی کرنی ہوگی، خواہش مند افراد سود اور اصل رقم کی ادائیگی ایک سال سے زائد عرصے تک مؤخر کرانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس عمل میں کوئی اضافی فیس یا سود میں اضافہ نہیں ہو سکے گا، قرض ری شیڈول کرنے کی درخواست رجسٹرڈ نمبر یا ای میل سے بینک کو بھیجنا ہوگی۔