LIVE

شاہی جوڑے نے انسٹاگرام اکاؤنٹ بند کردیا

ویب ڈیسک
March 31, 2020
 

فوٹو: فائل

لندن: برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن نے اپنا شاہی انسٹاگرام اکاؤنٹ سائن آف کردیا۔

شاہی جوڑے نے اپنا اکاؤنٹ سائن آف کرنے کے حوالے سے ملکہ ایلزبتھ سے کہا کہ وہ کچھ وقت شاہی معاملات سے الگ گزارنا چاہتےہیں۔

شاہی جوڑے کی جانب سے انسٹاگرام پیغام میں کہا گیا ہے کہ آپ ہمیں یہاں نہیں دیکھ سکیں گے لیکن کام جاری رہےگا، ہم جلد دوبارہ رابطے میں ہوں گے۔

عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق شہزادہ ہیری اوراہلیہ میگھن نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں کہا کہ اس وقت دنیا انتہائی نازک وقت سےگزر رہی ہے، اس وقت سب سے اہم سب کی صحت ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی شاہی خاندان کے اہم فرد شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان چھوڑتے ہوئے خودمختار زندگی گزارنے کا اعلان کیا تھا۔