لندن: پاکستان ہائی کمیشن کے سابق آفیسرسیدسلیم کورونا کےباعث انتقال کرگئے۔
کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں 42 ہزار سے زائد افراد اپنی زندگیون سے ہاتھ دھو چکے ہیں جس میں سے تقریباً 1800 افراد کا تعلق برطانیہ سے ہے۔
برطانیہ میں گزشتہ روز 13 سالہ بچہ اسماعیل عبدالوہاب بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گیا تھا۔
اب اطلاعات ہیں کہ برطانیہ میں پاکستان ہائی کمیشن کے سابق افسر سیدسلیم بھی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق سید سلیم میں چندروزقبل کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور ان کی وفات گھرپر ہوئی ہے۔
سیدسلیم پاکستان ہائی کمیشن کےشعبہ تعلیم سے وابستہ تھے۔