LIVE

بی جے پی کی قیادت مسلمانوں کے خلاف بول رہی ہے: وزیراعظم

ویب ڈیسک
April 03, 2020
 

فائل فوٹو: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت مسلمانوں کے خلاف بول رہی ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے بی جے پی رہنما سبرامنیم کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بی جے پی قیادت آر ایس ایس کے نظریے سےمتاثر ہے  اور 20 کروڑ مسلمانوں کے خلاف بول رہی ہے، نازی بھی یہودیوں کے بارے میں اسی طرح بولتے تھے۔