LIVE

چین میں کورونا سے ہلاک مریضوں اور طبی عملے کی یادمیں 3منٹ کی خاموشی

ویب ڈیسک
April 04, 2020
 

چین میں خطرناک کورونا وائرس سے ہلاک مریضوں اور طبی عملے کی یاد میں 3 منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

چین میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10بجے سائرن بجتے ہی جو جہاں تھا ، وہ تین منٹ کے لیے وہیں رک گیا۔

صدر شی جن پنگ سمیت چین کی اعلیٰ قیادت نے بھی وبا کا شکار ہونے والے افراد کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پورے ملک اور بیرون ملک چینی سفارت خانوں اور قونصل خانوں پر جھنڈے سرنگوں کر دیئے گئے۔

چینی حکومت نے کورونا کی پیشگی وارننگ دینے والے ڈاکٹر لی وین لیانگ سمیت کورونا کےخلاف جنگ میں جانوں سے ہاتھو دھونے والے 14 طبی کارکنوں کےلیے اعزاز کا بھی اعلان کیاہے۔

حکمراں کمیونسٹ پارٹی نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ ووہان پولیس کے ذریعے ڈاکٹر لی کو "نامناسب" سزا دی گئی۔

چینی حکومت نے اعترا ف کیا کہ کورونا کی شدت کم کرنے اور اس کا پھیلاؤ روکنے میں ڈاکٹر لی نےاہم کردار ادا کیا۔

چین میں کورونا سے 3 ہزار 300 سے زائد افراد ہلاک اور  81 ہزار 600 سے زائد متاثر ہو چکے ہیں۔