LIVE

پنجاب: چھوٹے جرائم میں ملوث قیدیوں کو جیل نہ بھیجنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
April 04, 2020
 

فائل فوٹو

لاہور: حکومت پنجاب نے جیلوں میں گرفتار قیدیوں کو کورونا سے مخفوظ رکھنے کے لیے پولیس اور عدلیہ کو خفیہ ہدایات جاری کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ان ہدایات کا مقصد پنجاب میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنا اور خصوصاً جیلوں میں مقید قیدیوں کو اس وبا سے بچانا ہے۔

ہدایات میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے جرائم میں ملوث ملزموں کو جیل نہ بھجوایا جائے اور صرف اہم و سنگین جرائم میں ملوث ملزمان ہی جیل بھجے جائیں۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب کی 41 جیلوں میں اس وقت مختلف جرائم میں ملوث گرفتار قیدیوں کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہے جنہیں پہلے ہی کورونا سے بچاو کے لیے مختلف اختیاطی تدابیر اختیار کی جارہی ہیں اور نئے قیدیوں کو دیگر قیدیوں میں شامل کرنے سے قبل انہیں قرنطینہ میں رکھاجا رہا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے ہائیکورٹس کی جانب سے کورونا کے باعث قیدیوں کی رہائی کے فیصلوں کومعطل کردیا ہے جب کہ چاروں صوبوں کی جیلوں میں قیدیوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے اسکریننگ بھی کرائی جارہی ہے۔