LIVE

اسلام آباد میں پہلی ہلاکت، سب سے پہلے کورونا میں مبتلا ہونیوالی خاتون جاں بحق

ویب ڈیسک
April 07, 2020
 

فائل فوٹو

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت سامنے آئی ہے جہاں پمز اسپتال میں زیر علاج خاتون انتقال کرگئیں۔

پمز اسپتال کے حکام کے مطابق خاتون 12 مارچ کو برطانیہ سے وطن واپس پہنچی تھیں اور کورونا وارڈ میں 24 روز تک وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہیں، خاتون کے پھیپھڑوں پر وائرس کا گہرا اثر ہوا تھا۔

جیونیوز کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں سب سے پہلے ان خاتون میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی، ان کے شوہر اور ایک رشتہ دار میں بھی کورونا کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جو علاج کے بعد صحتیاب ہو گئے۔

39 سالہ مریضہ برطانیہ سے وطن واپس آنے کے اگلے ہی روز اسپتال میں داخل ہو گئیں جو 24 روز بعد جان کی بازی ہار گئیں۔

واضح رہےکہ اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 80 سے تجاوز کرگئی ہے۔