LIVE

شمالی وزیرستان اور مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کاررروائی،7 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
April 07, 2020
 

خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کاررروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے اضلاع میں دونوں کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکی گئیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں کارروائی میں 4 دہشت گرد جبکہ مہمند میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔