LIVE

کورونا وائرس فرش پر کتنی دیر رہ سکتا ہے؟

ویب ڈیسک
April 28, 2020
 

عالمگیر وبا کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ نے لوگوں کو تشویش اور خوف میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ یہ وائرس چھونے سے باآسانی پھیل سکتا ہے۔

محققین کی جانب سے وائرس کے پھیلاؤ سے متعلق بے شمار تحقیقات کی جا چکی ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وائرس کس کس چیز سے لگ سکتا ہے۔

دوسری جانب محققین نے یہ بھی بتایا کہ وائرس کون سی سطح پر کتنی دیر رہ سکتا ہے تاہم اس پر مزید تحقیق بھی کی جارہی ہے۔

اب حال ہی میں ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کورونا وائرس فرش سمیت کسی بھی چیز پر کئی روز تک زندہ رہ سکتا ہے۔

اس ضمن میں ماہرین کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ  کہ فرش سمیت کسی بھی چیزکی سطح کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے بلیچ اور پانی کو ملا کر استعمال کیا جاسکتاہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ بلیچ اور پانی کو ملا کر اسے کم سے کم 10 منٹ سطح پر رہنے دیا جائے۔

گھر میں ایک موثر جراثیم کش محلول کیسے تیار کیا جا سکتا ہے؟

ماہرین کہتے ہیں کہ ایک گلاس پانی میں 4 چائے کے چمچ بلیچ  یا ایک گیلن پانی میں ڈیڑھ کپ بلیچ ملاکرگھر میں ایک موثر جراثیم کش محلول تیار کیا جاسکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ یہی فارمولہ طبی طور پر بھی جراثیم مارنے کے لیے استعمال کیاجاتاہے۔