LIVE

سندھ میں کورونا کے علاج کیلیے پیسیو امیونائزیشن کو بڑھانے کی منظوری

ویب ڈیسک
April 30, 2020
 

کراچی: محکمہ صحت سندھ نے کورونا وائرس کے علاج کے لیے پیسیو امیونائزیشن کو مزید بڑھانے کی منظوری دے دی۔

صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف بلڈ ڈیزز (این آئی بی ڈی) کے علاوہ مزید 2 اسپتال تجرباتی بنیادوں پر پیسیو امیونائزیشن تھراپی پر کام کرسکیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سول اسپتال کراچی اور لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد میں پیسیو امیونائزیشن تھراپی کی جاسکے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان اسپتالوں میں پیسیو امیونائزیشن تھراپی کی نگرانی 4 رکنی ماہرین کی ٹیم کرےگی۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے ماہر امراض خون ڈاکٹر طاہر شمسی کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے پیسیو امیونائزیشن (Passive Immunization) کا طریقہ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔

 پاکستان میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے اپنا پلازمہ کورونا کے شکار مریضوں کے علاج کے لیے عطیہ کیا تھا۔