LIVE

مظفر گڑھ میں کورونا کیخلاف فرنٹ لائن پر موجود محکمہ صحت کا افسر انتقال کرگیا

ویب ڈیسک
May 10, 2020
 

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کی جانب سے بھی رانا جمیل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے،فوٹو:فائل

مظفر گڑھ میں کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والا محکمہ صحت کا افسر انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق  ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفر گڑھ کے افسر رانا محمد جمیل کو ہائی بلڈ پریشر پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگئے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے مشتبہ کیسز کی سیمپلنگ، مریضوں کی اسپتال منتقلی سمیت روزانہ سیمپلز لے کر لاہور لیبارٹری پہنچاکر آنا بھی رانا جمیل کی ذمہ داری تھی۔

ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ کا کہنا ہے کہ رانا جمیل فرنٹ لائن سپاہی تھے، ان کی خدمات ناقابل فراموش تھیں۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن مظفر گڑھ کی جانب سے بھی رانا جمیل کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 192 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔