LIVE

کورونا سے 90 روز تک محفوظ رکھنے والی جراثیم کش تہہ تیار

ویب ڈیسک
May 16, 2020
 

فوٹو: فائل

امریکا میں کورونا وائرس سے 90 روز تک محفوظ رکھنے والی جراثیم کش تہہ تیار کر لی گئی ہے۔

چین سے پوری دنیا میں پھیلنے والے خطرناک کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے دنیا بھر سے سائنسدان ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔

دوسر ی جانب کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر جراثیم کش اشیاء سے مختلف سطح کو صاف کرنے اور سینیٹائزر استعمال کرنے  پر زور دیا جا رہا ہے۔

اب حال ہی میں یونیورسٹی آف ایری زونا کے سائنسدانوں کی جانب سے ایک ایسی جراثیم کش تہہ تیار کی گئی ہے جو کہ کورونا وائرس سے 90 دن تک محفوظ رکھ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ جراثیم کش تہہ کورونا وائرس کی پرو ٹین پر حملہ کر کے اسے کمزور بناتی ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے سطح پر یہ تہہ صرف ایک بار چڑھانا ہو گی جب کہ ایک بار اسپرے 3 سے 4 ماہ تک کے لیے کافی ہو گا۔