LIVE

کورونا کیلئے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا کلینیکل ٹرائل روکنے کی ہدایت

ویب ڈیسک
May 26, 2020
 

عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے لیے ہائیڈروکسی کلوروکوئن کا کلینیکل ٹرائل روکنے کی ہدایت کردی۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق مختلف ملکوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے دواؤں پرکام کرنے والی تنظیم کی سفارش پرپابندی لگائی گئی ہے۔

نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دوا کورونا کے مریضوں میں موت کے امکانات بڑھاسکتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا ہےکہ یہ پابندی عارضی ہے،دوا کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مارچ میں ملیریا کی دوا کلورو کوئن Chloroquine اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine کو کورونا علاج کے لیے تجویز دی تھی اور ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے لیے سرخ فیتے کی رکاوٹیں ختم کردی ہیں۔

خیال رہے کہ کورونا کے علاج کے لیے دنیا بھر میں کئی کمپنیاں اور ادارے اس وقت کورونا وائرس کی 100 سے زائد ویکسینز پر کام کر رہے ہیں جن میں سے پانچ کی انسانوں کی پر آزمائش بھی شروع کر دی گئی ہے۔