LIVE

سندھ اسمبلی کے مزید 2 اراکین کورونا وائرس میں مبتلا

ویب ڈیسک
May 28, 2020
 

شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی اور  مزید 2 اراکین سندھ اسمبلی میں وائرس تصدیق ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ اسمبلی کے دو اراکین سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ارکان صوبائی اسمبلی کی تعداد 8 ہو گئی ہےجب کہ دیگر ارکان میں پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

صوبے میں اب تک 8 میں سے 3 ارکان سندھ اسمبلی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔