LIVE

ہرے رنگ کی زردی والے مرغی کے انڈے

ویب ڈیسک
May 29, 2020
 

انڈوں کا ناشتے میں استعمال بہت عام ہے اور انڈے بناتے وقت ہم میں سے اکثر لوگوں کے ساتھ یہ ہوا ہوگا کہ انڈا خراب نکلا یا اس کارنگ عام انڈوں سے مختلف ہوتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو ایک عجیب و غریب واقعے کے حوالے سے بتانے والے ہیں جہاں ایک مرغی کے ہر انڈے کی زردی کا رنگ ہرا ہے اور اس انڈے کے ذائقے میں بھی کوئی فرق نہیں ہے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست کیریلا کے ایک کسان کا کہنا ہے کہ ان کی مرغی جو انڈے دیتی ہے اس کی زردی کا رنگ ہرا ہوتا ہے جب کہ اس انڈے کا ذائقہ عام انڈوں جیسا ہی ہے۔

اس حوالے سے کسان نے ان انڈوں کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو کہ وائرل ہوئیں۔

اس واقعے کے بعد کیریلا کی وٹرنیٹی اینڈ اینیمل سائنسز یونیورسٹی کے ماہرین کو تشویش ہوئی اور انہوں نے اس معاملے پر تحقیق شروع کردی۔

ماہرین نے بتایا کہ انڈے دینے کے حوالے سے مرغیوں کی خوراک بہت معنی رکھتی ہے، یہی وجہ ہے کہ خوراک کی وجہ سے ان کی زردی کا رنگ متاثر ہوسکتا ہے۔

بعد ازاں کسان نے بتایا کہ وہ اپنی مرغی کو ان کی غذا میں پودوں کے ساتھ جڑی بوٹیاں ملا کر کھلاتے تھے۔