LIVE

کورونا وبا کے دروان آن لائن شادیوں کے بعد اب 'ڈرائیو تھرو شادیاں' ہونے لگیں

ویب ڈیسک
May 31, 2020
 

فوٹو: بشکریہ ہندوستان ٹائمز

کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں شادی بیاہ کی تقریبات اور مجمعے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

لوگوں نے اس پابندی کا بھی حل نکال لیا تھا اور دنیا بھر میں آن لائن شادیاں مقبول ہو گئی ہیں جس کا آغاز ایک چینی استاد نے کیا تھا۔

فوٹو: بشکریہ گلف نیوز

اب کورونا وائرس کے دوران آن لائن شادیوں کے بعد ایک اور نئی چیز سامنے آئی ہے اور لوگ اب ڈرائیو تھرو شادیاں کرنے لگے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کی ریاست ریو ڈی جینیرو میں کووڈ-19 کے دوران 15 جوڑوں نے ڈرائیو تھرو شادیاں کیں۔

برازیل نیشنل ایسوسی ایشن آف سول رجسٹریشن کے مطابق شادی کے لیے ڈرائیو تھرو کے اس طریقے کے ذریعے یہ تقریب صرف 5 منٹ کی ہوتی ہے جس میں جوڑا ایک دوسرے کے ساتھ زندی گزارنے کا وعدہ کرنے کے بعد ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے ہیں۔

ڈرائیو تھرو شادی میں ایک گاڑی میں موجود جوڑے کی شادی ہونے کے بعد پیچھے کھڑی دوسری گاڑی گاڑی کا نمبر آتا ہے اور اس طرح ڈرائیو تھرو شادی کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔

خیال رہے کہ برازیل کی ریاست ریو ڈی جینیرو کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں اب تک 45 ہزار افراد وائرس کا شکار ہو چکے ہیں جب کہ 5000 کے قریب لوگ ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔