LIVE

روٹی نہ پکانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، سالوں نے بہنوئی کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک
June 01, 2020
 

فوٹو: فائل

میاں چنوں میں روٹی نہ پکانے پر شوہر نے بیو ی پر تشددکر دیا جس کی اطلا ع ملنے پر خاتون کے بھائی گھرپہنچ گئے اور  بہنوئی پر اس قدر تشدد کیا کہ وہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق میاں چنوں کے علاقے منشاء موڑ میں روٹی پکانے سے انکار پر عبدالقیوم نے اپنی بیوی پر تشدد کیا اور  انہیں شدید زخمی کر دیا۔

اس بات کی اطلاع ملنے پر خاتون کے 2 بھائی اور دیگر ورثاء گھر پہنچ گئے اور بہنوئی کو ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیا۔ 

پولیس کے مطابق شدید تشدد کی وجہ سے بہنوئی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔

پولیس کاکہنا ہےکہ واقعے کی مزید تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔