LIVE

روبینہ اشرف اور سکینہ سمو میں کورونا وائرس کی تصدیق

ویب ڈیسک
June 03, 2020
 

فائل فوٹو

معروف ٹی وی اداکارہ روبینہ اشرف اور سکینہ سمو میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاراؤں میں کورونا وائرس کی علامات پائی گئیں جس کی بنیاد پر دونوں نے اپنا کووڈ 19 کا ٹیسٹ کروایا جس کا نتیجہ مثبت آیا۔

کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد روبینہ اشرف اور سکینہ سمو نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے۔

اس کے علاوہ دونوں کے دیگر گھر والوں کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ ہونے کے امکان ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹی وی میزبان ندا یاسر، اداکار یاسر نواز اور علیزے شاہ سمیت اداکار نوید رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔