LIVE

دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق

ویب ڈیسک
June 05, 2020
 

 دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کےدرمیان ہیں: پولیس. فوٹو: فائل

ٹھٹھ:جھرک کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 7 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مقامی افراد نے دریائے سندھ سے تمام بچوں کی لاشیں نکال لی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 6 سے 10 سال کےدرمیان ہیں جن میں 3 بچیاں اور 4 بچے شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جھرک کے قریب 7 بچوں کے دریاء میں ڈوبنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے رپورٹ طلب کر لی۔