LIVE

سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی

ویب ڈیسک
June 05, 2020
 

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن کے کافی شاپ میں خاندان کے افراد کے ساتھ بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی— فوٹو:سوشل میڈیا

سابق وزیراعظم نوازشریف کی اپنے صاحبزادے حسن نواز کے ہمراہ ایک اور تصویر منظرعام پر آگئی ہے۔

گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن کے کافی شاپ میں خاندان کے افراد کے ساتھ بیٹھنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

اس پر نواز شریف کی بیٹی مریم نواز نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہہ نواز شریف کی تصویر جاری کرنے کا مقصد تشہیر نہیں بلکہ تذلیل تھا جو ہر بار کی طرح الٹا ہو گیا۔

اب سابق وزیراعظم نواز شریف کی  بیٹے حسن نواز کے ہمراہ ایک اور تصویر منظرعام پر آئی ہے۔ تصویر میں نوازشریف، حسن نواز کے ہمراہ پارک لین پر چہل قدمی کرتے نظر آرہے ہیں۔ 

ڈاکٹروں نے نوازشریف کو روزانہ ایک گھنٹہ واک کرنے کی ہدایت کررکھی ہے۔ 

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کیلئے لندن میں مقیم ہیں۔