LIVE

کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوگیا

ویب ڈیسک
June 13, 2020
 

 اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.20 روپے مہنگا ہوکر 164.70 روپے ہے— فوٹو: فائل 

کراچی: کاروباری ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوگیا۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور  اس ہفتے انٹربینک میں ڈالر 94 پیسے مہنگا ہوا۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالرکی قدر 164.24روپے ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.20 روپے مہنگا ہوکر 164.70 روپے ہے۔