LIVE

لاہور میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 6 سالہ بچی جاں بحق

ویب ڈیسک
June 28, 2020
 

لاہور میں گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے 6 سال کی معصوم بچی جاں بحق ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ لاہور کے علاقے ساندہ میں پیش آیا جہاں والدین کے ساتھ موٹر سائیکل پر جانے والی 6 سالہ حریم فاطمہ گلے پر ڈور پھرنے سے انتقال کرگئی۔

 وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لے کر علاقے کے ایس ایچ او کو معطل کر دیا ہے۔

دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں ہنجروال اور جوہرٹاؤن میں  پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 4 پتنگ باز گرفتار کرلیے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کےخلاف پتنگ بازی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔