LIVE

سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

ویب ڈیسک
June 29, 2020
 

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 1600 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 4400 روپے ہوگئی۔

سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1372 روپے اضافے سے 89506 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 10 ڈالر اضافے سے 1772 ڈالر فی اونس ہے۔