LIVE

حکومت پاکستان کو چین سے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کا قرض موصول

ویب ڈیسک
June 30, 2020
 

کراچی: حکومت پاکستان کو  چین سے ایک ارب 30کروڑ ڈالر کا قرض موصول ہوگیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے چین سے موصول ہونے والے ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کے قرض کی تصدیق کی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق چینی بینک سےوصول کی گئی رقم حکومت پاکستان نےقرض لی ہے۔

مرکزی بینک  کا کہنا تھا کہ ہم  23 جون سے 3 ارب ڈالرکی ترسیلات وصول کر چکے ہیں۔