LIVE

پاکستان میں کورونا کے تشویشناک مریضوں کیلئے رمڈیسیور دوا کی قیمت مقرر

جنگ نیوز
July 15, 2020
 

فائل فوٹو

 ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے کورونا کے تشویشنا ک مریضوں کے لیے استعمال کی جانے والی اینٹی وائرل دوائی رمڈیسیور کی قیمت مقرر کر دی۔

 حالیہ دنوں ڈریپ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں رمڈیسیور انجیکشن کی قیمت ایک عدد وائل 100 ملی گرام کی قیمت 10873روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ اس کے برعکس مارکیٹ میں یہ دوائی 20ہزار سے بھی زائد میں فروخت کی جاتی رہی ہے۔