LIVE

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی کو 2.5 ارب ڈالر کا نقصان

ویب ڈیسک
July 17, 2020
 

فوٹو: فائل

بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کو 2 اعشاریہ 5 ارب ڈالرز کا نقصان ہوگیا جس کے بعد وہ ارب پتی افراد کی فہرست میں 4 درجے نیچے آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریلائنس کے سالانہ جنرل اجلاس کے دوران کمپنی کے اسٹاک 6 فیصد گر گئے جس سے مکیش امبانی کی دولت کو تقریباً ڈھائی ارب ڈالرز کا بڑا دھچکا لگا ہے۔

فوٹو: بشکریہ بلوم برگ بلینر انڈیکس

اس نقصان کے بعد اب ارب پتی مکیش امبانی کی کل دولت 69 ارب ڈالرز بنتی ہے جو کہ لارے پیج، ایلن مسک، سرگئی برن سے بھی کم ہوگئی ہے۔

اس اجلاس کے دوران ہی مکیش امبانی نے سعودی آرامکو کے ساتھ اپنی ڈیل کے مؤخر ہونے کا بتایا تھا۔