LIVE

لاک ڈاؤن سے اسٹیج فنکاروں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آگئی

عرفان اللہ
July 21, 2020
 

کورونا وبانے معاشی لحاظ سے جو بدحالی پھیلائی ہے اس میں اسٹیج ڈراموں کے غریب فنکار بھی زد میں ہیں اور  5 ماہ سے کام نہ ملنے سے فن کاروں کے گھروں میں فاقوں تک نوبت پہنچ چکی ہے۔

 بے بی جان  فیصل آباد کی اسٹیج پرفارمر ہے جو کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ 5 ماہ سے تھیٹر اور اسٹیج ڈراموں پر پابندی سے اپنی کمائی سے محروم ہے جو کچھ جمع پونجی تھی وہ بھی ختم ہو چکی اور اب گھر کے اخراجات کے لیے جاننے والوں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔

بے بی جان کا کہنا ہے کہ 5 ماہ ہوگئے ہیں ہم لوگوں کو گھر میں بیھٹے ہوئے نہ کوئی ورکنگ ہے نہ کوئی کام شام ہے اور گھر کے حالات، عیدیں اوپر سے گھر میں بچے گھر میں فیملی کو افورڈ کرنا  مشکل ہے یہ ہی کہوں گی کہ جتنی جلدی ہوسکے ہمارے تھیٹرز اوپن کیے جائیں۔

اسٹیج فنکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ایس او پیز کے ساتھ بازار اور کاروبار کھولے ہیں، فنکار بھی ایس او پیز کے تحت کام کرنے کو تیار ہیں انہیں بھی اجازت دی جائے۔

ان کا کہنا ہے کہ کاروبار تو لوگ کر رہے ہیں لیکن فنکاروں کا کاروبار کیوں بند ہے، خان صاحب سے گزارش ہے کہ خدا کے لیے خدا کے لیے ہمارے تھیٹر کو کھولیں۔

اسٹیج ڈراموں کی طویل بندش کے نیتجے فنکار معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور حکومت سے فوری طور پر تھیٹروں کو کھولنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔