LIVE

80 کروڑ سال قبل زمین اور چاند پر خلائی تودوں کی ہولناک بارش کا انکشاف

ویب ڈیسک
July 22, 2020
 

آج سے 80 کروڑ سال پہلے زمین اور چاند پر خلائی تودوں کی ہول ناک بارش ہوئی جس کے نتیجے میں زمین برف کے صحرا میں تبدیل ہو گئی۔

سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ یہ تودے 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے گرنے والے خلائی تودوں سے بھی بڑے تھے جن کے نتیجے میں ڈائنوسار کی نسل ختم ہو گئی تھی۔

یہ انکشاف جاپان کی اوساکا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

تحقیق کے مطابق خلائی تودوں کی بارش نے حیاتیاتی تنوع میں اہم کردار ادا کیا اور اس کے نتیجے میں کرہ ارض کی وہ شکل سامنے آئی جسے اب ہم زمین کہتے ہیں۔ 

80 کروڑ سال پہلے گرنے والے خلائی تودے 6 کروڑ 60 لاکھ سال پہلے گرنے والے خلائی تودوں سے بھی بڑے تھے جنھوں نے زمین سے ڈائنوسار کی نسل ختم کردی تھی۔