LIVE

جنوبی وزیرستان کے 11 سالہ طالبعلم کا نام گینیز بک میں درج

ویب ڈیسک
July 23, 2020
 

جنوبی وزیرستان کے 11 سالہ طالبعلم دانیال محسود کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا۔

دانیال محسود نے ایک منٹ میں 78 ہیلی کاپٹر اسپن کرکے 70 اسپنز کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا اور اپنا نام  گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرالیا۔

خیال رہے کہ دانیال نے یہ ریکارڈ گزشتہ سال نومبر میں ڈیرہ اسماعیل خان میں بنایا تھا اور اس وقت اس کی عمر 10 سال تھی۔

عالمی ریکارڈ یافتہ ٹیوٹر عرفان محسود کا کہنا ہے کہ دانیال جیسے شاگردوں کی حوصلہ افزائی پر توجہ ہے۔