LIVE

طالبان کا افغانستان میں عیدالاضحیٰ پر 3 روزہ جنگ بندی کا اعلان

ویب ڈیسک
July 28, 2020
 

طالبان نے افغانستان میں عیدالاضحیٰ پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

افغان طالبان کی جانب سے جاری اعلامیے میں عید قرباں کے 3 روز کے دوران اپنے جنگجوؤں کو افغان سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طالبان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان ایام میں اگر مخالف فریق کی جانب سے حملہ کیا جاتا ہے تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی افغان طالبان نے عید الاضحیٰ کے بعد بعد بین الافغان مذاکرات میں شرکت کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کی تھی۔

دو روز قبل ہی افغان طالبان نے افغان فوج اور پولیس سے تعلق رکھنے والے مزید 37 اہلکاروں کو رہا کیا تھا۔