دنیا
Time 26 جولائی ، 2020

افغان طالبان نے کابل انتظامیہ کے مزید اہلکار رہا کردیے

صوبہ تخار سے 20 اور قندوز سے 17 قیدیوں کو رہا کیے جنہیں گھر جانے کے لیے سفری اخراجات بھی دیے گئے: سہیل شاہین— فوٹو:فائل

طالبان نے بین الافغان مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے کابل انتظامیہ کے مزید اہلکار رہا کردیے۔

قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے ٹوئٹ میں بتایا کہ افغان فوج اور پولیس سے تعلق رکھنے والے مزید 37 اہلکاروں کو رہا کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ صوبہ تخار سے 20 اور قندوز سے 17 قیدیوں کو رہا کیے جنہیں گھر جانے کے لیے سفری اخراجات بھی دیے گئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہی افغان طالبان نے عید الاضحیٰ کے بعد بعد بین الافغان مذاکرات میں شرکت کے لیے مشروط آمادگی ظاہر کی تھی۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں افغان حکومت کی جانب سے بیان سامنے آیا تھا کہ ان کی جانب سے 4 ہزار سے زائد طالبان کو رہا کیا جاچکا ہے تاہم طالبان کی جانب سے فراہم کی گئی فہرست کے 600 قیدیوں کو ان پر قائم جنگی نوعیت کے مقدمات کی وجہ سے رہا نہیں کیا جاسکتا۔

مزید خبریں :