LIVE

پولیس نے 8 ماہ بعد مرغے کو قید سے رہا کردیا

ویب ڈیسک
July 30, 2020
 

فائل فوٹو

گھوٹکی: پولیس نے 8 ماہ بعد مرغے کو قید سے رہا کردیا۔

پولیس کے مطابق مرغے لڑانے پر ظفر میرانی کو مرغے سمیت گرفتار کیا تھا اور مرغے کا مالک ضمانت پر رہا ہوگیا تھا  لیکن مرغا پولیس کی تحویل میں تھا۔

مرغے کی سپردگی کیلئے اس کے مالک ظفر میرانی نے عدالت میں درخواست دی تھی جس پر عدالت کے حکم پر پولیس نے مرغے کو مالک کے سپرد کیا۔