LIVE

ایپل نے آئی فون کے چاہنے والوں کو بری خبر سنا دی

ویب ڈیسک
July 31, 2020
 

فوٹو: فائل

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رواں سال اس کے فون کی سیریز کی لانچ میں تاخیر ہو گی۔

غیر ملکی خبر خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل کمپنی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) لوسا مائستری کا کہنا ہے کہ پچھلے سال کمپنی نے اپنے نئے آئی فونز ستمبر کے آخر میں لانچ کیے تھے اور اس سال توقع کی جا رہی ہے کہ ان کی لانچ میں کچھ ہفتوں کی تاخیر ہو گی۔

کمپنی کی جانب سے یہ وجہ نہیں بتائی گئی کہ نئے آئی فون ماڈلز کی  پیداوار میں تقریباً ایک ماہ کی تاخیر کیوں ہوئی ہے۔

 تاہم   متعدد رپورٹس میں یہ بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی  وجہ سے متعدد اسمارٹ فون کمپنیوں کی پیداوار متاثر ہوگی  جس میں ایپل بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ ایپل کمپنی شاید ستمبر کے آخر میں لائیو اسٹریمنگ پروگرام کے دوران آئی فون کی نئی سیریز  ' آئی فون 12' کو لانچ کیا جائے گا۔