LIVE

نواز شریف ضمانت دے کر گئے کہ انہیں عمران کے 5 سال رہنے پر اعتراض نہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک
July 31, 2020
 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ نواز شریف ضمانت دے کر گئے ہیں کہ انہیں عمران خان کے 5 سال رہنے پر کوئی اعتراض نہیں۔

و فاقی وزیر شیخ رشید نے یہ انکشاف جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف ان کی پارٹی کے آدمی ہیں، وہ خواہ مخواہ پنگا لینے کے عادی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پنگا نہیں لیں گے، سیاسی جوڈو کراٹے ہوتے رہیں گے لیکن عمران خان کہیں نہیں جارہے۔