حال ہی میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد اداکار اور اداکاراؤں نے آپس میں شادیاں کیں اور اب نئی نویلی اداکار جوڑیوں نے شادی کے بعد پہلی عید الاضحیٰ ساتھ منائی۔
اداکار جوڑیوں نے اپنی پہلی عید الاضحیٰ کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیں جن سے مداح خوب محظوظ ہورہے ہیں۔
تو چلیں دیکھتے ہیں آپ کی پسندیدہ اداکار جوڑی نے اپنی پہلی عید الاضحیٰ کیسے منائی۔
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ سارہ خان گلوکار فلک شبیر کے ساتھ اپنی پہلی عید الاضحیٰ منا رہی ہیں۔
رواں سال مئی میں اچانک شادی کرنے والی اداکارہ حنا الطاف آغا علی کے ساتھ اپنی پہلی عیدالاضحیٰ منا رہی ہیں۔
مقبول ترین اداکار جوڑی اقراء عزیز اور یاسر حسین نے شادی کے بعد پہلی عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنا فوٹو شوٹ کرایا اور مداحوں کی خوب داد سمیٹی۔
اداکارہ نمرہ خان نے شادی کے بعد اپنی پہلی عید الاضحی لندن میں اپنے شوہر کے ساتھ منائی۔