LIVE

ممبئی میں تباہی مچانے والا بارشوں کا سسٹم کراچی میں بھی برسے گا

ویب ڈیسک
August 06, 2020
 

بھارت کے شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی اور ممبئی میں جس موسمیاتی سسٹم سے بارش ہوئیں وہی سسٹم آج اور کل کراچی اور حیدرآباد میں بارشوں کا باعث بنے گا۔

ممبئی میں 107 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے کچھ علاقوں میں 300 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی جب کہ  ممبئی میں طوفانی بارشوں سے متعلق حکام نے ریڈ الرٹ جاری کررکھا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی بارش جاری رہنے کا امکان ہے جب کہ بارش سے ہونے والے حادثات میں 4 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہوگئے۔ 

دوسری جانب مختلف علاقوں میں سیلابی پانی میں گھرے افراد کو کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

بارش اور طوفانی ہواؤں کے بعد کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہوگئی جب کہ  ممبئی اسٹاک ایکس چینج کا سائن بورڈگرگیا تاہم اسے زمین پر گرنے سے بچانے کےلیے فائر بریگیڈ کی مد دلی گئی تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچا جاسکے۔