LIVE

مریم نواز کو نیب کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا: ترجمان مسلم لیگ ن

ویب ڈیسک
August 07, 2020
 

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پراپرٹی الاٹمنٹ کیس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم اورنگزیب کو 11 اگست کو طلب کر لیا۔

اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوءے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو نیب کا نوٹس ابھی تک نہیں ملا، اس بارے میں میڈیا سے علم ہوا ہے۔ 

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کیس کی تفصیلات ملیں گی تو قانونی ماہرین سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے۔