LIVE

یوم آزادی: بوم بوم آفریدی نے گھر پر پاکستان کے ساتھ اور کن ممالک کے جھنڈے لگائے؟

ویب ڈیسک
August 14, 2020
 

فوٹو سوشل میڈیا

سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے گھر کو چار جھنڈوں کے ساتھ منفرد انداز سے سجایا۔

شاہد آفریدی نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے گھر کی تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے انہوں نے اپنی گھر کی چھت پر پاکستان سمیت ترکی، فلسطین اور آزاد کشمیر کا جھنڈا  لگایا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ خوبصورت زمین والا قابل رشک کشمیر ، فلسطین اور ترکی گھر سے دور جیسے گھر لگتے  ہیں۔

آفریدی یوم آزادی کے موقع پر اپنے گھر پر پاکستان کے ساتھ ان تینوں جھنڈوں کو لگا کر کشمیریوں، ترک قوم اور  فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 74 واں یوم آزادی کا جشن ہر پاکستانی ملی جوش و جذبے سے منا رہا ہے اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعاگو ہے۔