LIVE

نکاح کے بعد رخصتی نہ ہونے پر شوہر نے بیوی کو ہی اغوا کرالیا

ویب ڈیسک
August 27, 2020
 

لاہور: کاہنہ میں شوہر نے رخصتی نہ ہونے پر بیوی کو اغواء کرا لیا۔

پولیس کے مطابق عمر نامی لڑکے کا چند ماہ پہلے نکاح ہوا، لیکن رخصتی نہ ہوئی  اور رخصتی سے قبل ہی لڑکی نے عدالت میں خلع دائر کر دیا۔

عمر کے بھائی نے دو ساتھیوں کے ہمراہ بھابھی کو گن پوائنٹ پر اغواء کیا اور فرار ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق مغویہ مقامی یونیورسٹی میں بی ایس آنرز کی طالبہ ہے،  واقعہ کا مقدمہ تین افراد کے خلاف درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔