LIVE

سعید آباد میں ایک شخص نےفائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا

ویب ڈیسک
September 12, 2020
 

کراچی کےعلاقے بلدیہ ٹاؤن سعید آباد میں ایک شخص نےفائرنگ کرکے بیوی اور ساس کو قتل کر دیا۔

ایس پی بلدیہ شہلا قریشی کےمطابق لڑکی کی دوسال قبل ملزم حمزہ نامی شخص سے شادی ہوئی تھی، لڑکی ناراض ہوکر ماں کے گھررہ رہی تھی۔

 ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

ادھر  ناظم آباد میں ہارڈ وئیر کی دکان میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 55سالہ شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

بن قاسم لکی پاور پلانٹ پر کام کرنے کے دوران پھسل کر چینی شہری سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔