LIVE

وفاقی حکومت مدارس میں نصاب کی تبدیلی کیلئے ضمنی گرانٹ جاری کریگی

آصف علی بھٹی
September 13, 2020
 

 
گرانٹ مدارس میں بنیادی سہولیات اور نصاب کی تبدیلی کے اقدامات پر استعمال ہوگی،فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے دینی مدارس کے لیے 9 کروڑ 62 لاکھ روپے ضمنی گرانٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم و تربیت نےگرانٹ جاری کرنے کی سمری تیار کرلی ہے، یہ گرانٹ مدارس میں بنیادی سہولیات اور نصاب کی تبدیلی کے اقدامات پر استعمال ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے معذور افراد کی اسکیم کے تحت کاروں کی کسٹمز ڈیوٹی فری امپورٹ کی نئی ترمیمی پالیسی بھی تیار کی ہے، پالیسی میں معذور افراد کو سفری سہولت دینے کے حوالے سے تجاویز شامل ہیں۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی موبائل نیٹ ورکس رولنگ اسپیکٹرم اسٹریٹیحی برائے 23-2020 بھی تیار کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں سمریوں کو منظوری کے لیے 16ستمبر کو اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے اجلاس میں پیش کیا جائےگا۔