LIVE

لاہور: خاتون نے آشنا کو مردانہ صلاحیت سے محروم کر دیا

ویب ڈیسک
September 16, 2020
 

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خاتون نے آشنا کو گھر بلا کر مردانہ صلاحیت سے محروم کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہربنس پورہ میں اقبال نامی شخص کے ایک خاتون ممتاز سے مراسم تھے، خاتون کسی بات پر غصے میں آ گئیں، اس نے اقبال کو گھر بلایا اور تیز دھار آلے سے اس کے جسم کا نازک حصہ کاٹ دیا۔

زخمی اقبال کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جب کہ پولیس نے اقبال کی مدعیت میں خاتون ممتاز کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔