LIVE

بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک
September 19, 2020
 

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع آواران میں فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا جس دوران فورسز سے فائرنگ کے تبادلےمیں 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحےکا بڑا ذخیرہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے جب کہ دہشتگردوں کا خفیہ ٹھکانہ لاجسٹک بیس سمیت تباہ کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آپریشن میں دہشتگردوں کے کئی خفیہ ٹھکانے اور انتظامی کیمپس تباہ کیے گئے ہیں۔