LIVE

تصاویر: کورونا سے پہلے اور بعد کا تاج محل

ویب ڈیسک
September 21, 2020
 

تاج محل اور آگرہ کے قلعے کو کورونا وائرس کی وجہ سے 17 مارچ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا تھا— فوٹو: اے ایف پی

بھارتی حکومت نے 6 ماہ سے بند تاج محل کوسیاحوں کے لیے کھول دیا۔ تاج محل اور آگرہ کے قلعے کو کورونا وائرس کی وجہ سے 17 مارچ کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا تھا جنہیں اب تقریباً 6 ماہ بعد کھولا گیا ہے۔

تاج محل اور آگرہ قلعہ کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولا گیا ہے اور یہاں آنے والے سیاحوں کو کورونا کے باعث نافذ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت سیاحوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا اور ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

تاج محل اور آگرہ قلعہ کو مکمل ایس او پیز کے ساتھ کھولا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی 


یہاں آنے والے سیاحوں کو کورونا کے باعث نافذ ہدایات پر عمل کرنا ہوگا— فوٹو: اے ایف پی


مرکزی حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنز کے تحت سیاحوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا— فوٹو: اے ایف پی


ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال بھی لازمی قرار دیا گیا ہے— فوٹو: اے ایف پی


بھارتی حکومت نے 6 ماہ سے بند تاج محل کوسیاحوں کے لیے کھول دیا— فوٹو: اے ایف پی


کورونا کی وجہ سے محدود تعداد میں سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے — فوٹو: اے ایف پی


بھارت میں ہر سال ہزاروں سیاح تاج محل کو دیکھنے کیلئے آتے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
کورونا وبا سے قبل تاج محل کی لی گئی ایک تصویر جس میں سیاحوں کا جم غفیر نظر آرہا ہے — فوٹو : اے ایف پی