LIVE

کراچی میں گیس کا بحران برقرار، سی این جی کی بندش میں بھی توسیع

ویب ڈیسک
September 24, 2020
 

کراچی میں گیس کی فراہمی معمول پر نہ آسکی جس کے باعث سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش میں توسیع کردی گئی۔

سوئی سدرن نے اتوار کو گیس کی فراہمی ایک دو دن میں معمول پر آنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن کمپنی کے دعوے کے باوجود شہر میں گیس کی فراہمی بھی معمول پر نہیں آسکی ہے جس سے نہ صرف کے الیکٹرک گیس کی کمی کا بہانہ بناکر لوڈشیڈنگ کررہی ہے بلکہ گیس کی قلت سے گھریلو صارفین بھی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

سوئی سدرن نے سردیوں میں بڑے پیمانے پر گیس کی قلت کے خدشے کا اظہار بھی کردیا تھا، سوئی سدرن کے مطابق سردیوں میں 30 کروڑ مکعب فٹ یا25 فیصد تک گیس قلت ہوگی۔

دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی کی بندش کو مزید 24 گھنٹوں تک بڑھا دیا گیا ہے جس کے بعد آج کو کھلنے والے سی این جی اسٹیشن اب کل صبح 8 بجے کھلیں گے۔