LIVE

توہین عدالت کیس: اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں: چیف جسٹس

ویب ڈیسک
September 24, 2020
 

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ججز کو قتل کی دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں کہا کہ اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں۔

جج کو قتل کی دھمکیاں دینے اور توہین عدالت کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں ہوئی۔

ملزم آغا افتخار الدین مرزا عدالت میں پیش نہ ہوئے، ان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے مؤکل کو کورونا ہو گیا ہے، کورونا منفی ہونے کے بعد ان کے دل کی اوپن ہارٹ سرجری ہونی ہے۔

وکیل صفائی نے کہا عدالت سے استدعا ہے کہ علامہ افتخار الدین کو معاف کر دیا جائے۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ اتنے نازک دل والے اتنی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں؟ علامہ افتخار الدین پیش ہوں گے تو معاملے کو دیکھیں گے۔

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔