LIVE

اداکارہ صوفیہ ورگارا نے کمائی میں انجلینا جولی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

ویب ڈیسک
October 03, 2020
 

فائل فوٹو

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث فلم انڈسٹری بند ہونے کے بعد ٹی وی اداکارہ صوفیا ورگارا  دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئیں۔

امریکی جریدے فوربز کی رپورٹ کے مطابق امریکی سٹ کام’ماڈرن فیملی‘ کی اسٹار صوفیہ ورگارا دنیا کی سب سے زیادہ کمانے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ صوفیا ورگارا نے  12 ماہ میں 4کروڑ 30 لاکھ ڈالر کمائے۔

فوربز کی جانب سے جاری کی جانے والی دنیا کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر  آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آسکر یافتہ اداکارہ انجلینا جولی رواں سال  3 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کما سکی ہیں۔

دوسری جانب دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکاراؤں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر اداکارہ گیل گیڈوٹ ہیں جنہوں نے 2020 میں 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز کمائی کی ہے۔ 

خیال رہے کہ اس بار پہلے نمبر پر آنے والی امریکی ٹی وی ایکٹر صوفیہ ورگار پچھلے سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ادکاراؤں کی فہہرست میں دوسرے نمبر  پر  تھیں۔