LIVE

باجوڑ: پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے حوالدار شہید

ویب ڈیسک
October 14, 2020
 

راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاک افغان سرحد پر پاک فوج کی پوسٹ پر دہشت گردوں نے سرحد پار سے فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے حوالدار تنویر شہید ہوگئے جب کہ ایک سپاہی زخمی بھی ہوا۔