LIVE

مولانا عادل خان شہید کی ریکی کرنے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی

طلحہ ہاشمی
October 14, 2020
 

کراچی میں مولانا ڈاکٹر عادل خان شہید سے متعلق کچھ اورسی سی ٹی وی وڈیوز بھی منظر عام پرآگئیں جس میں ملزمان کو مولانا کی ریکی کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک وڈیو میں مولا ناعادل کو کورنگی دارالعلوم میں داخلے کے بعد گاڑی سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مولانا عادل خان کے کورنگی دارالعلوم میں داخلے کے وقت دو موٹرسائیکل سوار ملزمان مرکزی گیٹ کے پاس موجود تھے۔

ایک وڈیو میں مولانا کو کورنگی دارالعلوم میں داخلے کے بعد گاڑی سے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کیلئے دارالعلوم گئے تھے۔

دارالعلوم کے باہر مشکوک موٹر سائیکل سوار دو ملزمان کی بھی مزید فوٹیجز سامنے آگئی ہیں۔

مولانا عادل خان کے کورنگی دارالعلوم میں داخلے کے وقت دونوں موٹرسائیکل سوار ملزمان مرکزی گیٹ کے پاس موجود تھے، اس دوران دونوں مبینہ مشکوک افراد نے غیرمعمولی حرکات و سکنات کیں۔

مولانا ڈاکٹر عادل کے کورنگی دار العلوم سے نکلنے کی وڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے، مولانا کے نکلنے کے بعد انہی دونوں موٹرسائیکل سوار ملزمان کو مولانا کے پیچھے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جیو نیوز تین روز قبل ان ملزمان کے بارے میں تصاویر ، خبر اور فوٹیجز نشر کرچکا ہے۔