لاہورکے علاقےگوالمنڈی میں دکان کا ملازم مبینہ طور پر دکان سے ایک کروڑ روپے سے زائدکے انعامی بانڈز اور 40 لاکھ روپے چوری کرکے فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہزاد نامی تاجر نے درخواست دی کہ گوالمنڈی میں اس کی فوم کی دکان کی تمام چابیاں دیرینہ ملازم عزیز الدین کے پاس ہوتی تھیں۔
تاجر نے الزام لگایاکہ ملزم عزیز الدین موقع پاکر تجوری سے ایک کروڑ 5لاکھ روپے مالیت کے انعامی بانڈز اور 40 لاکھ روپے نقد چوری کرکے فرار ہو گیا۔
پولیس نے تاجر کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔